کور ممبر افتخار محمود کا بھی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر میں افراتفری اور قتل و غارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔۔۔
افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کر دی ، افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور کور ممبر ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں ، ہماری پرامن تحریک کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے ،کور ممبر افتخار محمود سے قبل کور ممبر انجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں۔