پاک روس انسداد دہشتگردی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پاک روس انسداد دہشتگردی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

افغان حکام دہشتگرد گروہوں کیخلاف فوری، قابلِ تصدیق اقدامات کریں :پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس، دہشتگردی خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال

 اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان اور روس کے درمیان بین الاقوامی دہشت گردی کے انسداد سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بین الاقوامی دہشت گردی کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری، مؤثر اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں تاکہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہو سکے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اجلاس میں روسی وفد کی قیادت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ دمتری لیوبنسکی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سفیر خالد جمالی نے کی۔اجلاس کے دوران خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اگلے سال ماسکو میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں