حویلی لکھا:سولر سسٹم مرمت کرتانوجوان کرنٹ سے جاں بحق
حویلی لکھا، دیپالپور(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا کی نواحی آبادی امیرا تیجکا میں سولر سسٹم کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق17 سالہ کبیر ولد غلام فرید مرغی فارم پر سولر سسٹم کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک زوردار کرنٹ لگ گیا، جس کے باعث کبیر بری طرح جھلس گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments