ناکام آپریشن سندور، گودی میڈیا کا گمراہ کن پر اپیگنڈا پھر بے نقاب

ناکام آپریشن سندور، گودی میڈیا کا گمراہ کن پر اپیگنڈا پھر بے نقاب

بھارتی چینلز نے خود ساختہ کہانیاں بناکر شکست چھپانے کی کوشش کی ، بھارتی جنرل دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مضحکہ خیز دعوے کئے گئے ، جس سے جگ ہنسائی ہوئی ، ماہرین

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار ہو گیا ،میجر جنرل(ریٹائرڈ) راجن کوچہر کے مطابق مئی2025کی جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت فرضی کہانیوں میں مصروف رہا،بھارت کے سابق فوجی افسران نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ اور گمراہ کن بیا نیہ کو بے نقاب کردیا.بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل نے کہا کہ مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90فیصد بھارتی میڈیا چینلزحقائق کے منافی رپورٹنگ کرتے رہے ، آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پرمبنی مصدقہ خبریں تھی ہی نہیں، میجر جنرل(ریٹائرڈ) راجن کوچہر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے ، معرکہ حق میں پاکستان کے شدید حملوں کے بعد بھارتی میڈیا بے معنی اور غیر منطقی بیانیے بنانے کی ناکام کوشش کرتا رہا،ماہرین کے مطابق سابق بھارتی افسرکے بیان نے ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ پرمبنی خود ساختہ کہانیاں بناتا رہا، ماہرین نے کہا گودی میڈیا نے بھارتی شکست چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مضحکہ خیز دعوے گئے جن کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...