پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت کے رابطے تیز

پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے  کیلئے حکومت کے رابطے تیز

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے رابطے تیز کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو باقاعدہ مینڈیٹ دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی  اسمبلی کا اجلاس اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ن لیگ بلوچستان حکومت سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات بھی دور کرے گی، جبکہ سپیکر ایاز صادق کا حالیہ دورہ کوئٹہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی سپیکر ایاز صادق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔سپیکر ایاز صادق سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے بھی کوشاں ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اتحادیوں میں معاملات سدھارنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات معمول پر آنے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی تجویز ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا 21 ستمبر کو متوقع اجلاس بھی اب آگے جانے کا امکان پیدا ہوگیا،حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی مجوزہ تاریخ میں تبدیلی پرغورجاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...