مشکل حالات میں بھی عوام کیلئے پٹرول ریلیف پیکیج احسن اقدام :مریم نواز

 مشکل حالات میں بھی عوام کیلئے پٹرول ریلیف پیکیج احسن اقدام :مریم نواز

وزیراعظم نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر شاندارپیکیج دیا،ن لیگی قیادت کاعوامی احساس قابل تحسین مہنگے پٹرو ل سے دنیا میں ہر طبقہ متاثر ہورہا :وزیراعلیٰ ، مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر اظہار تشکر

لاہور(نیوزایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم کے پٹرول پر ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کااحساس قابل تحسین ہے ،مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کے لئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے ، عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں ا ضافے کا رجحان ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہاہے -وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیاہے ،پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے ، دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...