پنجاب:رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 270 ہوگئی

پنجاب:رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 270 ہوگئی

وزیر صحت کا سرویلئنس کاجائزہ،ریلوے ورکشاپ سے لاروا ملنے پرمقدمہ کی ہدایت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب بھر میں رواں سال ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 270 ہو گئی ، رواں ماہ اکتوبر میں ابتک 101کنفرم کیسز رپورٹ جبکہ لاہور سب سے زیادہ متاثر ، رواں سال 73 کیسز کیساتھ سرفہرست ہے ۔ راولپنڈی 58 کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر، رواں ماہ لاہور 56 اور راولپنڈی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی سرویلئنس ٹیموں کے ہمراہ لاہورمیں مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ ریلوے گودام اور ورکشاپ میں چھاپوں کو لیڈ کیا،سرویلئنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ریلوے ورکشاپ سے ڈینگی لارواملنے پر اظہار ناراضی کرتے متعلقہ افسروں پر مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کر دی۔خواجہ عمران نے کہا ڈینگی کیخلاف کارروائیاں آپکا بھی فرض ہیں، تاجر یا عام شہری پر ایف آئی آر ہو سکتی ہے تو سرکاری افسر کوئی مقدس گائے نہیں ،سرویلنس ٹیمیں مزید متحرک ہو کر کام کریں ،شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...