فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات

سکیورٹی، انسداد دہشتگردی ،ادارہ جاتی تعاون میں روابط بڑھانے پر اتفاق آرمی چیف کا مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابیکر سمرا مصطفی علی نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔فیلڈ مارشل نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...