پشاور :نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نادرا افسر جاں بحق

پشاور :نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نادرا افسر جاں بحق

فہد ایم این اے نور عالم کے بھانجے ، محفو ظ علاقے حیات آبا د میں واردات

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے فہد خان پشاور کے علاقے حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ، پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ حیات آباد کی حدود میں نادرا دفتر کے سامنے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،موقع سے 30 بور پستول کے آٹھ خالی خول برآمد کر لیے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی،حیات آباد پشاور کا ایک اہم اور نسبتاً محفوظ تصور کیا جانے والا علاقہ ہے ، متعدد سرکاری دفاتر، ہسپتال اور سرکاری افسروں و ملازمین کی رہائش گاہیں ہیں،بینکوں کے علاوہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور خیبر گرلز میڈیکل کالج بھی موجود ہیں،بڑی تعداد میں ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سیاست دانوں اور اعلیٰ سرکاری افسروں کی رہائش گاہیں واقع ہیں،نور عالم خان نے ‘ایکس’پر ایک پوسٹ میں فہد خان کی تصویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں گاڑی پارک کرکے سڑک عبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں دو موٹرسائیکل سوار نادرا دفتر کے گیٹ کے قریب ان پر فائرنگ کرتے بھی نظر آرہے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نور عالم خان کے بھانجے فہد خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...