پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ ملزم کا 6 روزہ ریمانڈ

پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ ملزم کا 6 روزہ ریمانڈ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد ہاشم عباسی کا نئے کیس میں گرفتار 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

گزشتہ روز پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول کے مقدمہ میں ہاشم عباسی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا اورتفتیشی افسر نے ملزم کا 30 یوم کا جسمانی ریمانڈ استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ مقدمہ 5 اکتوبر 2024ء کو تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...