ہائیکورٹ:حلقہ پی بی حب معاملہ آئینی عدالت میں اٹھائے جانے پروکلا سے معاونت طلب

ہائیکورٹ:حلقہ پی بی حب  معاملہ آئینی عدالت میں اٹھائے جانے پروکلا سے معاونت طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب کے انتخابی نتائج کے معاملہ میں حلقہ پی بی 21 حب کے انتخابی نتائج برقرار رکھنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

 جسٹس انعام امین منہاس نے محمد صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں بھی اٹھایا جا چکا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن نے بتایاکہ وفاقی آئینی عدالت میں معاملہ زیرِ التوا ہے ، تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا،عدالت نے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...