پٹرول فراہمی میں ہیر پھیر، 4 پمپس مالکان پر مقدمات، 42 نوزلز سیل
پی ایم ریلیف سکیم پر عملدرآمدنہ کرنیوالے 163پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن کا فیصلہ پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو حکم عدولی کرنیوالے پمپس کی لسٹ فراہم کردی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد انتظا میہ نے کم پیمائش اور مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کو مقررہ مقدار سے کم فیول فراہم کرنے والے پٹرول پمپس کیخلاف کارروا ئیوں میں 4پٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔مجموعی طور پر 43 پٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، جس کے دوران 14 پمپس کی 42 نوزلز کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔
دریں اثنا وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پرعمل درآمد نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کیلئے پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کوخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے ملک بھر میں 163 پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کومذکورہ پمپس کی لسٹ بھی فراہم کردی ہے جس کے مطابق فیول سبسڈی پر عملدرآمد نہ کرنے والے 106 پمپس پنجاب، 47 سندھ، 5خیبر پختونخوا اورپانچ گلگت بلتستان میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments