اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا آج آخری دن

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،کاغذات  نامزدگی جمع کرانیکا آج آخری دن

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جو آج اتوار کو اختتام پذیر ہو جا ئیگا۔

کاغذات نامزدگی جمع  کرانے کی تاریخ 6نومبر سے بڑھا کر 8 نومبر کی گئی تھی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10نومبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 11سے 16نومبر تک ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 17سے 20نومبر تک جمع کرائی جاسکیں گی جو 21نومبر سے 25نومبر تک نمٹائی جائیں گی ۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26نومبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی واپسی 27نومبر کو جبکہ اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 28نومبر کو ہو گی اور پولنگ 20دسمبر بروز اتوار کو ہوگی ، حتمی اور سرکاری نتائج 21سے 24دسمبر تک جاری کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...