FGEHA بذریعہ بینک 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریگی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پچاس کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی کمرشل بینکوں میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
مذکورہ رقم شہریوں کی جانب سے مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، ہاؤ سنگ اتھارٹی نے مذکورہ فنڈز پر منافع حاصل کرنے، سرمایہ کاری کے لیے کمرشل بینکوں سے شرح منافع کی پیشکشیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے بینک جن کا ریٹنگ آؤٹ لک سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر نیگیٹو ظاہر کیا گیا ہو ان کی پیشکشیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی نے بینکوں کو مذکورہ فنڈزکی ایک سے تین ماہ کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments