سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین انتقال کرگئے ، نماز جنازہ آج کسگمہ میں ادا کی جائے گی
اسلام آباد(اے پی پی)سابق صدر آزادکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی، سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ دن 11 بجے ان کے آبائی علاقہ کسگمہ میں ادا کی جائے گی۔
وہ سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین کے والد ہیں ،حالیہ الیکشن میں وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے ،صدر پاکستان آصف علی زردی ، وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔آزاد کشمیر حکومت نے سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،سوگ کے موقع پر کل سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جبکہ سابق صدر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments