لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر انسداد سموگ کارروائیاں تیز

 لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر انسداد سموگ کارروائیاں تیز

لاہور،اسلام آباد(این این آئی،اے پی پی)پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسر ے نمبر پر رہا، دوسری طرف صوبہ بھر میں انسداد سموگ کارروائیاں مزید تیزکر دی گئیں۔

گزشتہ روز لاہور میں (ایئر کوالٹی انڈیکس )فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 273 ریکارڈ کی گئی اور اقبال ٹاؤن کا علاقہ 414 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سرفہرست رہا ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روزپنجاب بھر میں 258 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیااور خلاف ورزیوں پر 5 یونٹس سیل ، 10 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، اینٹوں کے 3 بھٹے مسمار، 4 سیل اور 4 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، 7 لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک تاہم شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردرہنے کا امکان ہے ، گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردرہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...