اسحاق ڈار کی داتا دربار حاضری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار
لاہور(اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی۔۔۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے انہیں داتا دربار کی جاری توسیع، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبے، زائرین کی سہولیات میں اضافے کے لیے جاری ترقیاتی اقدامات، سکیورٹی انتظامات اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے اختتام پر اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، بھائی چارے ، رواداری، باہمی ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت کا لازوال پیغام ہیں ،حکومت تمام زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments