وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات طلب کرنے کیلئے تحریک التواجمع

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ  لندن کے اخراجات طلب  کرنے کیلئے تحریک التواجمع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستمبر 2026 کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود نے تحریک التوا جمع کرائی، جس میں وزیراعلیٰ کے دورہ لندن کے لیے سرکاری جہاز کے استعمال اور سفری اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ متن کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے گئے ۔ یہ رقم بینک آف پنجاب کے چیک کے ذریعے عمر عباس کی وساطت سے جمع کرائی گئی، تاہم رقم جمع کرانے والے اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ اپنی ڈکلیئرڈ آمدن کے مطابق یہ سفر برداشت کرسکتی ہیں یا نہیں، یہ بھی باعث تشویش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...