اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ کو فون ، مذاکرات بارے تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ کو فون ، مذاکرات بارے تبادلہ خیال

10 نومبرکو حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا :رہنما جماعت اسلامی حکومت کو عالمی حالات،آئی ایم ایف پروگرام کی مشکلات درپیش ہیں :وزیر خارجہ

 لاہور (سٹاف رپورٹر )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنمالیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی ہے ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے آگاہ کیا کہ آپ کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات، مذاکرات کے موقع پر سَب کمیٹی کا اجلاس ہوگیا تھا اور اُس کے بعد ٹیکنیکل ٹیم نے بھی میٹنگ کرلی اب یہ مرحلہ ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لئے حتمی اقدامات کرے ۔

جماعتِ اسلامی کے احتجاج اور مذاکراتی کمیٹی کی جامع تجاویز کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے ، اِسی لئے اب یہ ناگزیر ہے کہ مذاکرات اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے ،منگل 10 نومبر کو حکومت اور جماعتِ اسلامی کی سب کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا احتجاج پُرامن، سیاسی جمہوری دائرہ میں ہے اور عوام کو ریلیف دِلانے کے لئے جماعتِ اسلامی نے بہت سارے اہداف حاصل کرلئے ہیں، حکومت کو عالمی حالات، خطہ کی بے یقینی صورتِ حال اور آئی ایم ایف پروگرام کی مشکلات درپیش ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...