مکہ معاہدہ سے پاک ترکیہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ، ترک سفیر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہو کر نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ہمیں اپنے مشترکہ وژن کے تحت ٹھوس کامیابیوں کے حصول کے لیے مسلسل کام کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ترکیہ فرینڈ شپ فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہمارے گہرے تعلقات کی بنیاد عوام کے درمیان پر خلوص دوستی اور اٹوٹ رشتے ہیں۔ وی سی اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا دفاعی معاہدہ کو تجارتی تعاون تک وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید احمد ندیم نے کہا علامہ اقبال نے مسلم اقوام کے لیے لیگ آف نیشنز کے قیام کا نظریہ پیش کیا تھا، مکہ دفاعی اتحاد اسی منزل کی طرف شاندار پیش رفت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments