فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا 3 جامعات کا دورہ

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد  شریف کا 3 جامعات کا دورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی تین جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ، یونیورسٹی آف لاہور اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ نشستوں کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے ، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامع اور مدلل جوابات دئیے ۔ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال، امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں کامیابی پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...