چینی سرمایہ کاروں کی گورنر پختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی
پشاور (دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں) گورنر خیبرپختو نخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔۔۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبہ قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں قائم اکنامک زونز سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں، صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجنز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحت کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق اور معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے ، صحت مند آبادی ہی مضبوط معیشت، فعال افرادی قوت اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے ۔ میڈیکل کالجز، تدریسی ہسپتالوں اور طبی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments