چیف الیکشن کمشنر کا لاہور دفتر کا دورہ، ضمنی انتخابات پر بریفنگ
اسلام آباد (آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے دو انتخابی حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے پولنگ عمل اور انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 گوجرانوالہ اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 203 ساہیوال میں جاری ضمنی انتخابات کے پولنگ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں دونوں حلقوں میں اب تک موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے کے لیے کی جانے والی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سکندر سلطان راجہ نے دفتر میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انتخابی عمل کی نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments