دیوالی پر آتش بازی، بھارت سے آنیوالی آلودہ ہواؤں سے آج لاہور میں سموگ بڑھنے کا خدشہ
لاہور(این این آئی)دیوالی کی آتش بازی اور بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی خصوصی رپورٹ کے مطابق دیوالی کی رات بھارتی پنجاب سے آلودہ ہوائیں لاہور پہنچنے کا خدشہ ہے۔۔۔
بھارت میں آتش بازی کا دھواں 5 سے 13 گھنٹوں میں لاہور پہنچ سکتا ہے ، لاہور، قصور اور سرحدی علاقوں میں آج (پیر )کی صبح تک فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 7 نومبر کو 272 جبکہ 8 نومبر کو دوپہر ایک بجے تک اوسطاً335 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں فضائی آلودگی غیر صحت بخش سے انتہائی غیر صحت بخش سطح پر پہنچ گئی۔8 نومبر کو دوپہر ایک بجے فضائی آلودگی کا انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز اسی وقت یہ شرح 163 تھی، ایک ہی وقت کے دوران فضائی آلودگی کے انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments