ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 11کروڑ ڈالر کا اضافہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26اعشاریہ 846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 اعشاریہ 754 بلین ڈالر تھے جن میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باوجود ملک کو اب بھی تجارتی خسارے کا سامنا ہے ۔ مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 14.6 ارب ڈالر رہا اس عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب ڈالر جبکہ برآمدات11 اعشاریہ 4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپے کے استحکام اور زرمبادلہ کی دستیابی میں بہتری کی بڑی وجوہات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments