ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عطا تارڑ و دیگر ارکان اسمبلی 12نومبر کو الیکشن کمیشن طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ اول کے ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بارہ نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت بارہ نومبر کو ہوگی جس میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کیس کی سماعت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے تحت طلب کیے جانے والوں میں عطا اللہ تارڑ ،این اے 77 گوجرانوالہ اول کے امیدوار رشید بشیر ورک، ڈی سی اور ڈی آر او گوجرانوالہ نوید احمد اور آر ای سی لاہور و ڈی ایم او گوجرانوالہ سید باسط علی بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز اور ریٹرننگ افسر این اے 77 گوجرانوالہ، ممبر قومی اسمبلی سمیرا امبرین، پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب اسماء ناز عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی قدسیہ بتول کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments