غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

 غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

ایف آئی اے کی رہنمائجے یو آئی(ف)کیخلاف مقدمہ کرنے کی بھی سفارش

اسلام آباد (دنیا نیوز)جے یو آئی (ف)کے رہنما اسعد محمود کے گرد  پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر مقدمات میں گھیرا تنگ ہونے لگا، ایف آئی اے نے اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے 2 نومبر کو طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر دانستہ ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دے دیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسعد محمود کا نام پی این آئی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے اورانکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل اور ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی ہے ۔دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن، اسعد محمود اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...