پاک فوج کیخلاف بیانات،فرخ کھوکھر کا فضل الرحمن سے علیحدگی کا اعلان

پاک فوج کیخلاف بیانات،فرخ کھوکھر  کا فضل الرحمن سے علیحدگی کا اعلان

لاہور(این این آئی)مولانا فضل الرحمن کے پاک فوج سے متعلق بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے فرخ خان کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف)سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے قومی اداروں کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنے کا بھی اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فرخ خان کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے پاک فوج سے متعلق سخت بیانات سے اتفاق نہیں کرتے اور اسی اختلاف کی بنیاد پر جمعیت علمائے اسلام (ف)سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص پاک فوج یا قومی اداروں کے خلاف بات کرے گا وہ اس سے لاتعلقی اختیار کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...