احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا:شوکت یوسفزئی

 احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا:شوکت یوسفزئی

ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا بڑی غلطی :رہنما پی ٹی آئی پختونخوا انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی، چند ہفتے اہم :بیان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا، نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی پی ٹی  آئی کی سیاست کو نقصان پہنچایا، ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے ، آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی، آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی  دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...