انتشارپسند تحریک آزادی کونقصان پہنچارہے :وزیراعظم آزادکشمیر

انتشارپسند تحریک آزادی کونقصان پہنچارہے :وزیراعظم آزادکشمیر

مطالبات اپنی جگہ لیکن اختیار کیا گیا طریقہ کار ٹھیک نہیں، انتشاری گفتگو سے بچنا چاہئے نوازشریف کا وادی لیپہ کے عوا م اورایل اوسی پرموجود پاک فوج کے جوانوں کو بھی سلام

مظفرآباد(دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ انتشار پسند عناصر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا رہے ہیں،وادی لیپہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ ریاست میں امن و استحکام کے لیے صفوں میں موجود انتشار پسند عناصر کی نشاندہی کرکے ان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، مطالبات اپنی جگہ لیکن ان کے لیے  اختیار کیا گیا طریقہ کار قابل قبول نہیں، ایسی گفتگو اور طرز عمل سے گریز کرنا چاہئے جس سے انتشار کو ہوا ملے ،اُنہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام کے عزم، ہمت اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی فوج بھی ان کے حوصلے پست نہیں کرسکی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری صفوں میں ایسے عناصر شامل ہوچکے ہیں جو اپنے مقاصد اور مفادات کے لیے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انتشار پسند عناصر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،افتخار گیلانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کا فون آیا تو انہیں بتایا کہ میں وادی لیپہ میں موجود ہوں، جس پر انہوں نے وادی لیپہ کے عوام کو سلام پیش کیا، ایل او سی پر دفاع وطن کے لیے موجود افواج پاکستان کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ وادی لیپہ کی سیاحتی ترقی کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کرکے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...