بجلی مہنگی کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی

بجلی مہنگی کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔۔

 ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور لیوی کے ذریعے عوام سے اربوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ، فاروق ستار نے سوال اٹھایا کہ جب ایندھن پر پہلے ہی بھاری ٹیکسز اور لیوی وصول کیے جا رہے ہیں تو پھر اسی ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کا بوجھ بجلی کے بلوں کے ذریعے بھی عوام پر کیوں منتقل کیا جا رہا ہے ؟ ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...