غزہ کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ

غزہ کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ

اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیرا عظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ۔۔

وزارتِ خارجہ کو فوری انسانی امداد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایات پاکستانی عوام، عالمِ اسلام اور پوری انسانیت کے جذبات کی ترجمانی ہیں، انہوں نے کہا کہ غزہ میں بارشوں سے ڈوبتے خیمے ، شدید سردی، بھوک اور بے بسی کا شکار معصوم بچے پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے اسلامی ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے لیے ہنگامی امدادی انتظامات کریں، امدادی راستے کھلوائیں اور متاثرہ خاندانوں تک بلا رکاوٹ امداد پہنچائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...