جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر زیر حراست، نامعلوم مقام پرمنتقل

جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر  زیر حراست، نامعلوم مقام پرمنتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔۔

،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اس حوالے سے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ای الیون کے قریب ہمیں روکا، چار سے پانچ  افراد نے مجھے اور ساتھیوں کو گاڑی میں بٹھایا، مجھ  سے موبائل فون اور دیگر شناختی دستاویزات لے لیں،انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ سڑکوں پر گاڑی میں گھمانے کے بعد مجھے اور ایک ساتھی کو چھوڑ دیا جبکہ جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو ساتھ لے گئے ۔اسلم غوری نے کہا یہ لوگ کس ادارے سے تھے اور کیوں ہمیں حراست میں لیا کچھ نہیں بتایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...