آئینی عدالت کے فیصلے سے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔۔
،اس فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں،پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیئے ، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے ۔اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا،عدالت کو سماعت کرکے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا، حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments