بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل سے رہا
نورین نیازی اورعظمیٰ خان کی آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی متوقع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، ان کے 3 ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی،انہیں 6 اکتوبر 2026 کو 30 دن کیلئے تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثناء عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اورعظمیٰ خان کی رہائی سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے اور ان کی طبی بنیاد پر آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی متوقع ہے تاہم علیمہ خان کی رہائی سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments