لنڈی کوتل:ایک ہی گھر کے 5بچے پراسراربیماری سے جاں بحق

 لنڈی کوتل:ایک ہی گھر کے 5بچے پراسراربیماری سے جاں بحق

پشاور(این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں ایک ہی گھر کے 7بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے۔۔

 ،5بچے جاں بحق ہوگئے ،جبکہ 2کو  پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ، زیر علاج دونوں بچوں کی حالت مستحکم ہے ، ڈپٹی کمشنر خیبر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے ہسپتال کا دورہ کیا ،زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے طبی صورتحال پر بریفنگ لی،ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچوں کی ابتدائی طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل ہیں جبکہ بیماری کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے بلڈ کلچر اور سی ٹی سکین برین تجویز کیا گیا ہے ،دوسری جانب متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور مزید ممکنہ کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...