عمران خان سے ملاقات کیلئے 6وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کوارسال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج منگل کو ملاقات کیلئے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہوتا ہے۔۔
، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف کے نام شامل ہیں، راجا مسعود الرحمان، جاوید شاہد اور تابش فاروق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا رہنما آج (منگل کو )ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے ، ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments