قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد(دنیا نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں انصاف اور مساوی مواقع ہر شہری کو میسر ہوں، ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا۔۔۔
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا پوری قوم شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے ، علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو شناخت، حقوق اور اجتماعی مستقبل کا شعور دیا، اقبالؒ نے مسلمانوں کی سیاسی بیداری اور آزاد وطن کی جدوجہد کو فکری سمت عطا کی۔انہوں نے کہا کہ خطبہ الٰہ آباد اور شاعری کے ذریعے اقبالؒ نے ایک آزاد اور خوددار قوم کا تصور پیش کیا، اقبالؒ کا تصور ایک ایسی قوم کی تشکیل تھا جو اپنے ایمان، تہذیب اور خودی پر اعتماد رکھتی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا حقیقی مقصد انسانی وقار، عدل اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام ہے ، ہر فرد کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، فکرِ اقبال آج بھی ہماری قومی زندگی کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسفہ خودی اپنی صلاحیتوں پر یقین اور کردار کی پختگی کا درس دیتا ہے ، فکرِ اقبال کا تقاضا ہے کہ تعلیم و تحقیق کو ترجیح دی جائے ، اداروں کو مضبوط اور محنت و خود انحصاری کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments