بذریعہ آن لائن گیم بچے کا جنسی استحصال، ملزم سے موبائل برآمد
اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد زون نے آن لائن گیم کے ذریعے کمسن بچے سے۔۔
رابطہ کرکے اسے مبینہطور پرجنسی استحصال اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیا۔شکایت کنندہ مشتاق خان کے مطابق ان کا بیٹا موبائل فون پر آن لائن گیمزکھیلتا تھا، اسی دوران ملزم نے اس سے رابطہ کیا اور گیمنگ آئی ڈی دینے کے بہانے بچے کو ملاقات کے لیے آمادہ کیاجہاں اسے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments