صدراور وزیر اعظم پاکستان کا چینی صوبہ شانگسی میں آتشزدگی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نامہ نگار)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبہ شانگسی کے شہر تائی یوان میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے کی۔
۔پیرکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں مرنے والے افراد کے اہلِ خانہ اور چین کی قیادت و عوام کے ساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں حکومت، پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے صدر شی جن پنگ اور واقعہ میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments