ڈپٹی کمشنرسوراب اور ایف سی کمانڈر کی دیوالی کی تقریب میں شرکت
ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر):ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اﷲ نے ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ کلی عزیز آباد میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کے تہوار کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ہندوبرادری کے سربراہ چوہدری مکیش کمار بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ایف سی کمانڈر نے چوہدری مکیش کمار سمیت ہندو برادری کے افراد کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کیں انہوں نے کمیونٹی کے بچوں اور دیگر افراد میں نقد رقوم اور تحائف بھی تقسیم کیے تقریب کے دوران ہندو برادری کے افراد نے اپنی روایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر، ایف سی کمانڈر اور دیگر مہمانوں کو روایتی سندھی ٹوپی، اجرک اور ہار پہنائے اور ضلعی انتظامیہ و ایف سی حکام کی جانب سے ان کے مذہبی تہوار میں شرکت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر ہندو برادری کے رہنماؤں نے مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا اور تہوار کی خوشیوں میں شریک ہونے ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور محبت و احترام کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر، ایف سی کمانڈر اور دیگر افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments