الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ایم ایس سمیت 3 سینئر ڈاکٹر معطل
ہائیکورٹ کے حکم پر میڈیکو لیگل میں غفلت پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ایم ایس ظفر اقبال،چیف کنسلٹنٹ سرجن غلام مرتضیٰ ،سینئر ایم او وحید افسر شامل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، چیف کنسلٹنٹ سرجن اور سینئر میڈیکل آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تینوں ڈاکٹرز کی معطلی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ ڈاکٹرز کو میڈیکو لیگل کیس میں مبینہ غفلت اور بے ضابطگیوں کے باعث پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔
معطل افسران میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، چیف کنسلٹنٹ سرجن، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وحید افسر باجوہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق معطلی کے بعد تینوں ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کی جائے گی، جس میں میڈیکو لیگل کیس سے متعلق غفلت اور بے ضابطگیوں کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب ہسپتال کے انتظامی امور متاثر ہونے سے بچانے کیلئے نئی تعیناتیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے متبادل افسران کی تقرری جلد متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments