مری :سکول بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 30زخمی

مری :سکول بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 30زخمی

گوجرانوالہ کے نجی سکول کی بس شوالہ لنک روڈپربریک فیل ہونے پرالٹ گئی بس میں 45افراد سوار تھے ، زخمیوں میں طالبات،سکول سٹاف شامل، ہسپتال منتقل

 مری (نمائندہ دنیا)مری ایکسپریس وے کے شوالہ لنک روڈ پر گوجرانوالہ کے ایک نجی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ طالبات اور سکول سٹاف سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ۔ بس میں مجموعی طور پر 45افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔ حادثہ شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک تنگ ہونے کے ساتھ مسلسل اور خطرناک اترائی بھی ہے ۔ اس راستے پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ سکول ٹرپ کی بس اس خطرناک راستے پر داخل ہوئی تو طویل اترائی کے دوران مسلسل بریک استعمال کرنے کے باعث بس کی بریکیں فیل ہوگئیں اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...