گروپ کیپٹن قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کے خاتمہ کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا اور سماعت آج تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگتیں،عدالت پہلے دہشتگردی کی دفعات کے حوالے سے فیصلہ کرے پھر گواہان کے بیانات کا فیصلہ ہوگا،پراسیکیوٹر راجہ نوید کیانی نے کہا جو وقوعہ بیان کیا گیا ہے اس حساب سے دہشت گردی کی دفعات بنتی ہیں،عدالت نے دہشتگردی کی دفعات کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کیس کا ٹرائل اب انسداددہشت گردی عدالت میں ہی چلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments