مسٹر پتلو کی عبوری ضمانت خارج ، 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے
ڈسکہ،سیالکوٹ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی تقریب مہندی میں بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کے مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گرفتار ملزم مسٹر پتلو کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا پر مسٹر پتلو کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق مقدمے میں عدم پیروی کے باعث مسٹر پتلو کی عبوری ضمانت بھی خارج ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments