اسلام آباد انتخابات،انتظامیہ سکیورٹی پلان جمع کرائے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد انتخابات،انتظامیہ سکیورٹی پلان جمع کرائے :الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد،انتظامات کاجائزہ 110 خواتین سمیت 3505 کاغذات نامزدگی جمع، جانچ پڑتال آج سے شروع

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامیہ کو سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں، جبکہ کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ 110 خواتین سمیت 3505 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11نومبر سے شروع ہوگی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم، مختلف سیٹوں پر انتخابات کے طریقہ کار، انتخابات کے انعقاد سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا۔الیکشن کمیشن کو بتایا گیاکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...