عمران خان اور بشریٰ کی اڈیالہ جیل میں 40منٹ تک ملاقات وکلا آج 3بجے ملیں گے
راولپنڈی،اسلام آباد(دنیا نیوز،کورٹ رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔۔۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا،دریں اثنا عمران خان اور بشری ٰ بی بی سے ان کے وکلاء کی ملاقات آج تین بجے ہو گی، ملاقات کا وقت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلاء کے درمیان طے پایا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments