شہبازشریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے ،آج سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے

شہبازشریف عالمی موسمیاتی کانفرنس  میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے ،آج  سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے سہ روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری ر حمن ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم آج عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ دورے کے دوران ان کی ترکیہ کی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...