مصنوعی ذہانت دنیا بدل رہی
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی پاکستان سمیت دنیا بھر میں معاشرتی زندگی کے ہر شعبے کو تبدیل کر رہی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت نے اس انقلاب کی رفتار مزید تیز کردی ہے ۔
دنیا اور معاشرے میں تبدیلی روکنا ممکن نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ اس تبدیلی کی قیادت کون کرے گا۔ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ہر کلک اور ہر اسکرول کے ذریعے ہماری سوچ اور حقیقت تشکیل دی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ایسے میں ہماری سماجی شناخت بھی دا ئو پر لگی ہے ۔ مصنوعی ذہانت کے عالمی پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو مخصوص زاویہ نظر سے معلومات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ بچوں اور نوجوانوں کے معلوماتی ذرائع اب تعلیمی اداروں اور والدین تک محدود نہیں رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments