ہسپتالوں میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زائد ٹائم نہ دیا جائے:مریم نواز

ہسپتالوں  میں  انجیو  پلاسٹی  کیلئے 24گھنٹے  سے  زائد  ٹائم  نہ  دیا  جائے:مریم  نواز

کوشش ہے انجیوپلاسٹی کیلئے مریض کو انتظار نہ کرنا پڑے ،گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات ہر شہری کا حق جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح ،معائنہ،خاتون کے نئے گھر گئیں

 لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ہسپتال کوہدایت کی ہے کہ انجیو پلاسٹی کیلئے کسی بھی مریض کو 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دیاجائے ،وزیر اعلٰی نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا، کیتھ لیب میں وارڈ،سیمی موڈ یلر،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،انہوں نے کیتھ لیب کے سٹور میں ادویات اور انجکشن وغیر ہ کامعیار اور ایکسپائری چیک کی،کنسول روم سے لائیو انجیوگرافی کا مشاہدہ کیا اور کیتھ لیب میں انجیوپلاسٹی کے بعد رو بہ صحت مریضوں کی عیادت کی، دبئی سے آنے والے ایک ڈرائیور شہزاد نوید نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دل کی تکلیف ہونے پر دبئی سے مفت علاج کیلئے پاکستان آیا، کئی سال بعد آیاتوپاکستان پہلے جیسا نہیں لگ رہا بہت بہتر ہے ۔ فیصل آباد میں انجیو پلاسٹی کا ایک ہفتے بعد کاٹائم ملا، بہن کے کہنے پر جہلم آیا، فوری انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دینے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے کہا میری کوشش ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی کے لیے مریض کو انتظار نہ کرنا پڑے ،گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات ہر شہری کا حق ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب جہلم میں زاہدہ بی بی کو نئے گھر کی مبارکباد دینے پہنچ گئیں، جہلم کے علاقے نیو آبادی اسلام پورہ کی زاہدہ بی بی نے اپنی چھت،اپنا گھر سکیم لون سے چارمرلہ مکان بنایا، مریم نواز نے زاہد ہ بی بی اور ان کی فیملی کے ساتھ ملکر گھرکا باقاعدہ افتتاح کیا اور فیملی سے ملاقات کی،اس موقع پر خاتون آبدیدہ ہوگئیں، وزیراعلیٰ نے شفقت کا اظہار کیا اور قائد نواز شریف کا سلام بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ساگ اور آلو کا سالن پیش کیا گیا جو انہوں نے رغبت سے کھایا اور تعریف کی،دیسی آٹے کی خستہ روٹی بھی پسند کی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم میں جمنیزیم ،سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...